یونیورسٹی روڈ پر ??انی کی 84 انچ قطر کی لائن کے مرمتی کا?? کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں میں تین روز تک پانی کی فراہمی معطل رہے گی۔
ترجمان کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر ??انی کی 84 انچ ڈایا مین لائن کا مرمتی کام پیر سے شروع کیا جائے گا جو مجموعی طور پر 72 گھنٹوں تک جاری رہے گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ واٹر کارپوریشن انتظامیہ کی پوری کوشش ہوگی کہ بدھ کی شام تک شہر میں پانی کی فراہمی بحال کی جائے، سی ای او واٹر کارپوریشن متعلقہ حکا?? کے ہمراہ آج یونیورسٹی روڈ پر ??انی کی لائن کا معائنہ بھی کریں گے۔
شہر کو یومیہ 650 ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے تاہم مرمتی کا?? کے باعث یومیہ 150 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہوگا جبکہ 500 ملین گیلن کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رہے گی۔
سائفن 19 میں 84 انچ ڈایا کے کل 3 پائپس ہیں جس میں سے صرف ایک پائپ کا مرمتی کام کیا جائے گا جبکہ سائفن 19 کے متوازی دونوں پائپس سے پانی کی فراہمی جاری رہے گی۔ مرمتی کا?? کے باعث لیاری، کلفٹن، گلشن اقبال، جمشید ٹاؤن اور اولڈ سٹی ایریا میں پانی کی فراہم?? جزوی طور پر ??عطل رہے گی۔
سی ای او واٹر کارپوریشن نے شہریوں کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے افسران کو مرمتی کام جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں، مرمتی کام 24 گھنٹے جاری رہے گا تاکہ مقررہ وقت پر کام مکمل کیا جا سکے۔
شہریوں سے التماس ہے کہ پانی کا ذخیرہ کریں اور اسے احتیاط سے استعمال کریں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔