ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے گلشن جمال ??یں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے نوبیاہتا جوڑے کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا، واردات کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹیج ??یں دیکھا جا سکتا ہے کہ گزشتہ روز ہفتے کی دوپہر کار ??یں سوار نوبیاہتا جوڑا جیسے ہی گلی ??یں گھر کی دہلیز پر پہنچتا ہے تعاقب ??یں آنے والے موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے گھر کی دہلیز پر اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر لوٹ لیا ، دونوں ڈاکو شلوار قمیض پہ??ے ہوئے تھے جبکہ واردات ک?? دوران ایک ڈاکو نے گلی ??یں آنے والے دیگر مکینوں پر اسلحہ تان لیا جس کے باعث وہ خوفزدہ ہو کر گھروں ??یں چلے گئے۔
واردات ک?? دوران ڈاکوؤں نے خاتون اور اس کے شوہر کو طلائی زیورات، پرس، موبائل فون اور نقدی سے محروم کر دیا اور انتہائی اطمینان کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر واپس اسی راستے چلے گئے جہاں سے وہ کار کے تعاقب ??یں واردات کے لیے آئے تھے۔
واقعہ کے بعد علاقہ مکینوں ??یں شدید اشتعال پایا جاتا ہے ان کا کہنا تھا کہ گلیوں اور محلوں ??یں ڈاکو کھلے عام مسلح ہو کر دندناتے ہوئے گھوم رہے ہیں اور انھیں نہ تو کوئی پکڑنے والا ہے اور نہ ہی پولیس کا دور تک نام و نشان نہیں ہے۔