امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں 11 ویں ??نٹ??نیشنل فیسٹول میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ثقافتی ورثے کی نمائش کی گئی جہاں 60 سے زائد سفارت خانوں نے اپنے ممالک کی نمائندگی کی۔
پاکستان کے سفارت خانے سے جاری اعلامیے کے مطابق واشنگٹن ڈی سی کے رونالڈ ریگن بلڈنگ میں 11 ویں ??نٹ??نیشنل فیسٹیول 2024 منعقد ہوا، جس میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے اپنے ثقافتی ورثے کی نمائش کی گئی اوردنیا بھر سے 60 سے زائد سفارت خانوں نے اس عالمی ایونٹ میں اپنی ثقافت کی نمائندگی کی۔
فیسٹول میں پاکستان کے متحرک رنگوں، بھرپور ثقافت ??ور مہمان نوازی کو اجاگر کیا گیا۔
امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے اس ایونٹ کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کی ??ور مختلف اسٹالز کا دورہ کیا، جن میں پاکستانی پویلین بھی شامل تھا۔
پاکستانی سفیر نے شرکا ??ور وزیٹرز کے ساتھ بات چیت بھی کی ??ور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رضوان سعید شیخ نے زور دیا کہ ایسے فیسٹیولز ثقافتی تفہیم کو فروغ دینے ??ور قوموں کے درمیان روابط کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ??نٹ??نیشنل جیسے ای??نٹ?? کمیونٹیز کے درمیان ایک اہم رابطہ کا کردار ادا کرتے ہیں، جو فنون ??ور ثقافت کے عالمی ذرائع کے ذریعے یکجہتی ??ور تفہیم کو فروغ دیتے ہیں۔
پاکستانی اسٹال فیسٹیول میں ایک نمایاں کشش بن کر اُبھرا، جس نے اپنے لذیذ پکوان، دلکش ٹرک آرٹ کی نمائش ??ور ہاتھ سے تیار قیمتی پتھروں کے زیورات کے شاندار مجموعے کے ساتھ بڑی تعداد میں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔
پاکستان کو تاریخ ??ور ثقافتی ورثے کا خزانہ قرار دیتے ہوئے سفیر نے شرکا کو ملک کی خوب صورتی ??ور ذائقوں سے لطف اندوز ہونے کی دعوت دی جو اسٹال پر اس کی دستکاری ??ور کھانوں میں جھلکتی ہے۔
سفیر پاکستان نے مزید کہا کہ پاکستا?? تاریخ ??ور ثقافتی ورثے کے ایک عظیم ذخیرے کی نمائندگی کرتا ہے، جس کی مثال آج ہم اپنے فن پاروں ??ور نمائشوں میں پیش کر رہے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستانی سفارت خانہ ملک کے بھرپور ورثے کو اجاگر کرنے ??ور ثقافتی تبادلے کے ذریعے روابط استوار کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
پاکستان کے سفیر نے عالمی ہم آہنگی ??ور باہمی احترام کو فروغ دینے کے لیے ??نٹ??نیشنل کے منتظمین کی محنت کو سراہا۔
اس موقع پر ایونٹ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کی سیکریٹری کمبرلی اے باسیٹ نے ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کی میئر موریل باؤزر کی طرف سے ایک سرکاری اعلان پیش کیا، جس میں 5 دسمبر کو واشنگٹن ڈی سی میں یوم سرما کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا۔