پنجاب ??یں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق میڈیا کوآرڈینیٹر جاوید بدر نے ایک کھلا خط جاری کیا ہ?? جس ??یں پاکستان مسلم لیگ کے صدر نواز شریف پر ماضی کے الزامات اور تنقید پر معذرت کی گئی ہے۔
اپنے خط ??یں جاوید بدر نے اپنے کیے پر پ??یمانی کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہوں نے نواز شریف پر بلاجواز الزامات لگائے اور نقصان پہنچایا۔
انہوں نے معافی کی درخواست کرتے ہوئے نواز شریف سے کہا کہ وہ ان کے اس عمل کو ان کی کم عقلی اور ناپختگی سمجھیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ خط کسی بیرونی دباؤ یا ذاتی فائدے کے بجائے اپنے ضمیر اور آخرت ??یں جوابدہی کے خوف سے ??ضا??ارانہ طور پ?? لکھا گیا ہ??۔
جاوید بدر نے اپنے کھلے خط ??یں پی ٹی آئی کی قیادت ??یں سیاسی زہر پھیلانے ??یں حصہ لینے کا بھی اعتراف کرتے ہوئے لکھا کہ انھوں نے نوجوانوں کو گمراہ کرنے اور معاشرے ??یں تفرقہ پھیلانے ??یں کردار ادا کیا ہ??۔ انہوں نے گمراہ ہونے والوں کے والدین اور پوری قوم سے بھی معافی مانگی۔
پی ٹی آئی کے سابق میڈیا کورآرڈینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے، انہیں بھی بلاجواز قید کیا گیا۔
جاوید بدر نے انکشاف کیا کہ انھوں نے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنائے جانے اور بشریٰ بی بی کو مبینہ طور پ?? کرپشن پر روکنے کے بعد پی ٹی آئی سے خود کو دور کرلیا تھا۔ انہوں نے پی ٹی آئی حکومت پر قومی خزانے کو خالی کرنے، بین الاقوامی تعلقات کو نقصان پہنچانے اور فوج کے خلاف دشمنی کو ہوا دینے کا الزام لگایا۔
جاوید نے نواز شریف اور ان کی ٹیم کی پاکستان کے استحکام کےلیے کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے ان کی اہم شراکت کا اعتراف کیا۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ نواز شریف سے ملاقات کا موقع ملے تو وہ ذاتی طور پ?? اپنی غلطیوں کا اعتراف کریں گے۔